اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

18 دسمبر 2024

12:15:01 PM
1514700

اربعین حسینی؛

اربعین کے ثقافتی کارکنوں کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

اربعین کے ثقافتی کارکنوں کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس11 سے 23 دسمبر تک، مشہد مقدس میں منعقد ہوئی جس میں 10 اسلامی ممالک سے 300 ثقافتی، تبلیغی، تحقیقاتی، نیز میڈیا اور سائبر اسپیس پر فعال کارکنوں نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق، اربعین کے ثقافتی کارکنوں کی چوتھی بین الاقوامی سیمینار 11 سے 23 دسمبر تک، مشہد مقدس میں منعقد ہوئی جس میں 10 اسلامی ممالک سے 300 ثقافتی، تبلیغی، تحقیقاتی، نیز میڈیا اور سائبر اسپیس پر فعال کارکنوں نے شرکت کی۔

عدیم المثال کانفرنس اور بے مثل و بلیغ پکار

اسلامی جمہوریہ کی مجلس شورائے اسلامی (اسمبلی) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالی باف نے کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا: اربعین کا عظیم اجتماع اور ریلی، جس میں کروڑوں زائرین اور محبینِ خاندانِ عصمت و طہارت (علیہم السلام) شریک ہوتے ہیں، شور و غل سے بھرپور موجودہ دنیا میں ایک عظیم اجتماع اور ایک بلیغ پکار ہے، جس میں میں دنیا بھر کے احرار  کے دلی عقیدت و محبت کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔

اربعین ہیڈکوارٹرز کی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حمید احمدی نے بھی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اربعینِ حسینی کی عظیم حرکت عاشورائی ثقافت کو جدید اسلامی تہذیب اور اسلامی امت کی تعمیر کی اساس کی طور پر متعارف کرانے کا قیمتی موقع ہے۔ اربعین تمام میدانوں میں ملت عراق اور ملت ایران کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا سبب بنا ہے، جو لائق تحسین ہے۔

انھوں نے مزید کہا: شرکاء کو یہ بات بہت پسند آئی کہ اربعین کے ثقافتی کارکنوں کی کانفرنس کے انعقاد میں حکومتیں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتیں لیکن اس کے برعکس سہولت کاری، حمایت اور امن و امان کی فراہمی میں کردار ادا کرتی ہیں جیسا کہ اس کانفرنس کے دوران دیکھنے میں آیا۔ 

اربعین کے موقع پر ایک کروڑ ایرانی زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہیں

عراقی ریڈیو اور ٹیلی وژن کی ایسوسی ایشن کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید حمید حسینی نے اس موقع پر کہا: ہم خطے کی حساس صورت حال نیز عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کرتے ہیں کہ اگلے سال اربعین میں ایک کروڑ ایرانی برادران عراق کی طرف عزیمت کرکے عالم اسلام اسلام کے دشمنوں کو مایوس کریں اور دو دوست اور برادر ملکوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے مزید فروغ کے اسباب فراہم کریں۔ عراقی عوام کے گھروں کے دروازے سیدالشہداء (علیہ السلام) کے زائرین کے لئے کھلے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اربعین کے ثقافتی کارکنوں کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر حرم مطہر رضوی(ع) میں مقاومت اور غزہ کے شہداء کی تکریم کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل سنت کے علمائے کرام اور مقاومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110