28 فروری 2026 - 01:52
ایران کے شہر قم میں لیتھیم کی دریافت؛ ترپ کا نیا پتہ

وزارت صنعت، کان کنی و تجارت کی ایک رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد، قم کے نم جھیل کے شمالی علاقے میں لیتھیم کے ذخائر کی دریافت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک تحقیقاتی رپورٹ کے اجراء سے قم کی نمک جھیل کے ایک حصے میں خاصی مقدار میں لیتھیم کی موجودگی کا انکشاف ہؤا ہے۔

ٹیسٹ کئے جانے والے کچھ نمونوں میں 144 پی پی ایم (PPM) لیتھیم کی موجودگی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

اس وقت واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان لیتھیم کے ذخائر تک رسائی کی جنگ عروج پر ہے۔

اس سے قبل ادارہ 'ایمیدرو' (Iranian Mines and Mining Industries Development and Renovation Organization) نے روس کے ساتھ مل کر ایران میں لیتھیم کی دریافت کے لئے تعاون کا انکشاف کیا تھا۔

قم کی نمک جھیل میں سب سے زیادہ لیتھیم ذخائر والا نمونہ اس جھیل کے شمالی حصے سے تعلق رکھتا ہے۔

ایران کے شہر قم میں لیتھیم کی دریافت؛ ترپ کا نیا پتہ

اخبار دی اکانومسٹ نے گذشتہ ہفتے ایک مضمون میں لکھا تھا: "آنے والی جنگیں لیتھیم کے لئے ہوں گی اور وہ زمین کی اتہاہ میں ہوں گی۔"

صنعت کے ماہر محمد مرادی نے لیتھیم نکالنے کی ٹیکنالوجی کو پیچیدہ اور وقت طلب قرار دیا ہے، تاہم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سعید نیکوسخن کا کہنا ہے کہ ایران میں لیتھیم نکالنے کی فنی مہارت موجود ہے اور اسے تیزی سے نکال کر ہائی ٹیک صنعتوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مختصر تبصرہ:

یہ دریافت ایران کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی موقع ہے۔ لیتھیم ("سفید سونا") بیٹریوں کی صنعت کے لئے انتہائی اہم ہے اور امریکہ اور چین جیسی طاقتیں دنیا بھر میں ان ذخائر تک رسائی کے لئے مسابقت میں مصروف ہیں۔

قم میں یہ بڑی دریافت ایران کو عالمی سپلائی چین میں اہم کھلاڑی بنا سکتی ہے۔

ایران کے شہر قم میں لیتھیم کی دریافت؛ ترپ کا نیا پتہ

اگرچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے نکالنے کی ٹیکنالوجی پیچیدہ ہے، لیکن اس کی فنی مہارت ایران کے اندر ہی موجود ہے۔

یاد رہے کہ جون 2023 میں بھی ایران کے صوبہ ہمدان میں لیتھیم (lithium) کے عظیم ذخائر کی دریافت ہوئے تھے اور صہیونی اور امریکی حکام ایران کے اس دستیاب سرمائے سے اپنی وحشت اور تشویش چھپا نہیں سکے تھے یہاں تک کہ یہ مسئلہ ان کے ذرائع ابلاغ کی شہ سرخی بنا ہؤا تھا۔

ارومیہ میں بھی نمک جھیل سے لیتھیم حاصل کیا جا رہا ہے چنانچہ جون 2023 میں لیتھیم کے ذخائر کی دریافت کے بعد، قم کی نمک جھیل میں سے دریافت ہونے والے ذخائر اس میدان میں تیسری بڑی پیشرفت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha