ابنا: ذرائع کے مطابق یہ دھماکے یمن کی وزارت دفاع، سینٹرل بینک اور اس ملک کے معزول صدر کی رہائشگاہ کے قریب ہوئے۔ ان ذرائع کے مطابق یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی رہائشگاہ کے قریب جہاں بم دھمکا ہوا ہے وہیں پر قریب میں فرانس کا سفارت خانہ بھی واقع ہے۔ان دھماکوں کے بعد یمن کی سیکیورٹی فورسیز نے دھماکے ہونے والے مقامات کا محاصرہ کرلیا۔ان دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئۓ ہیں جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگيا۔ ابھی تک ان دھماکوں میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپوٹ نہیں موصول ہوئی ہے۔واضح رہے کہ یمن میں سنہ دو ہزار گیارہ سے عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔
.......
/169