12 اگست 2026 - 18:47
مآخذ: ابنا
محسن رضائی: ایران اور پاکستان ایک دوسرے کی اسٹریٹجک پشت پناہی ہیں

پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے تہران میں ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مسلم دنیا کے اتحاد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے تہران میں ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مسلم دنیا کے اتحاد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن رضائی نے ملاقات میں کہا کہ ایران، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا جیسے بڑے مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالم اسلام کے اتحاد اور یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کو عالم اسلام کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کی حالیہ صورتحال میں پاکستانی وزیراعظم اور فوج کے سربراہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو موجودہ سطح سے کئی گنا بڑھایا جانا چاہیے۔

محسن رضائی نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجود تاریخی اور عوامی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور وابستگی محض سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ گہری اور حقیقی نوعیت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام رہنماؤں نے پاکستان کو ایران کی اسٹریٹجک پشت پناہی اور ایران کو پاکستان کی اسٹریٹجک پشت پناہی قرار دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے ممتاز رہے ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں غیر معمولی مضبوطی آئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اس سطح کے روابط قائم ہوئے ہیں جو اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha