ابنا: محمد احمد کاظمی کوچھے مارچ کو نئي دھلی میں صہيونی رياست کے سفارتخانے کی ایک گاڑی پربم سے حملے کے الزام میں گرفتار کیا گيا تھا۔ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے انہيں انیس اکتوبر کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔ محمد احمد کاظمی نے عدالت سے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو خطرات لاحق ہیں۔ صیہونی حکومت نے دھلی میں اپنے سفارتخانے کی گاڑی پر بم حملے میں ایران کو ملوث قراردیا تھا جبکہ ایران نے صیہونی حکومت کے اس الزام کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ واضح رہے محمد احمد کاظمی ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ آئي آر آئي بی کی اردو اور ہندی سروسس کے لئے رپورٹنگ بھی کیا کرتے تھے۔.....
/169