اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج بیرونی کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران انہیں مختلف محاذوں پر جنگی تجربات حاصل ہوئے ہیں۔
محمد البخیتی نے کہا کہ یمنی افواج نے گزشتہ 12 برس کے دوران اسرائیل، امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب کے ساتھ براہِ راست فوجی محاذ آرائی میں قیمتی تجربات حاصل کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہیکہ یمنی افواج اپنے اہداف کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرتی ہیں اور اس وقت سعودی افواج کے ہتھیاروں کے گوداموں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب اپنے نقصانات اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار، خصوصاً فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے۔ ان کے مطابق یمنی افواج فی الحال صرف دشمن کے فوجی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
محمد البخیتی نے سعودی عرب کے فوجی کیمپوں میں موجود یمنی شہریوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے ان فوجی مراکز سے دور رہیں اور وہاں سے نکل جائیں
آپ کا تبصرہ