ابنا: شہرمنامہ کےعوام نے جمعرات کےدن منامہ کی سڑکوں پرنکل کرمظاہرہ کیااورآل خلیفہ سےجلدسےجلد اقتدارچھوڑنےکامطالبہ کیا ۔ رپورٹ کےمطابق مظاہرین نےبحرین میں موجود سعودی فوجیوں کی جانب سے پہچانےنہ جانےکی غرض کی غرض سےاپنےچہرےچھپارکھےتھے اورآمریت کےخلاف نعرےلگارہےتھے۔ عرب ممالک میں عوامی تحریک ميں عروج پیدا ہونےکےبعد سےسعودی عرب ان تحریکوں کواپنےملک میں پھیلنےسےروکنےکی بھرپور کوشش کررہاہے۔سعودی عرب ،ملک میں معمولی احتجاج کوبھی سختی سےکچل رہاہے اور عوام کواپنےمذہبی اصولوں پربھی عمل کرنےکی اجازت نہيں دے رہاہے جس کی انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی اداروں کی جانب سےبارہا مذمت کی جاچکی ہے۔........ /169