17 اگست 2026 - 17:37
ولایتی: آج امریکی عوام اپنی قیادت کی جنگی مہم جوئی کی قیمت براہِ راست ادا کر رہے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال نے امریکا کی پالیسیوں کے اثرات واضح کر دیے ہیں اور آج امریکی خاندان اپنی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں اور محاصرے کی پالیسی کی قیمت مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، علی اکبر ولایتی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں اور بحری محاصرے کے امریکی عوام پر پڑنے والے معاشی اثرات کا ذکر کیا۔

انہوں نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی ایران پر اقتصادی پابندیوں سے متعلق گفتگو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بحری محاصرے پر فخر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسری جانب امریکی سینیٹر کارنن خود امریکی عوام کو درپیش مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی بات کر رہے ہیں۔

ولایتی نے کہا کہ 73 برس بعد ایک حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ خطے کی طاقت کا توازن تبدیل ہوچکا ہے اور آج امریکی خاندان اپنی قیادت کی ’’قمار بازی‘‘ کی قیمت براہِ راست ادا کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha