24 اکتوبر 2011 - 20:30

ليبيا کے شہر سرت ميں ايک آئيل ڈپو ميں دھماکے سے کم از کم سو افراد ہلاک ہوگئے ہيں .

ابنا: ليبيا کي قومي عبوري کونسل کے ذرائع نے اعلان کيا ہے کہ سرت ميں ايک آئيل ڈپو ميں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتيجے ميں اتنا بڑا جاني نقصان ہوا-ابھي اس حادثے کےبارے ميں تفصيل معلوم نہيں ہوسکي ہے-

دوسري جانب قومي عبوري کونسل کے ايک اعلي عہديدار نے بتايا ہے کہ معدوم ڈکٹيٹر معمرقذافي کے جنازے کو ليبيا کے صحرا ميں کسي نامعلوم مقام پر دفن کرديا گيا ہے-اس ليبيائي عہديدار کا کہنا ہے کہ قذافي کے جنازے کو اس کے قبيلے کے حوالے کئے جانے کے بارے ميں کوئي سمجھوتہ نہيں ہوسکا تھا- ليبيا کي قومي عبوري کونسل نے يہ بھي اعلان کيا ہے کہ قذافي کا مفرور بيٹا سيف الاسلام نائيجر اور الجزائر کي سرحد کے قريب روپوش ہے اور جعلي پاسپورٹ کے ذريعے وہ ملک سے فرار کرنا چاہتا ہے-

قذافي کے دو بيٹے پہلے ہي الجزائر اور نائيجر فرار کرچکے ہيں جبکہ قذافي کے دوبيٹے انقلابيوں کے ساتھ لڑائيوں ميں مارے جاچکے ہيں -عالمي عدالت نے سيف الاسلام اور قذافي حکومت کي خفيہ ايجنسي کے سابق سربراہ سنوسي کي گرفتاري کا وارنٹ جاري کررکھا ہے .

.............

/169