بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل پاسدار ابوالفضل شکارچی نے کویتی فوج کے اس جھوٹے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ "ایرانی افواج نے اس ملک کے کسی اہم مرکز پر حملہ کیا ہے۔"
انھوں نے زور دے کر کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طرف سے خطے میں کوئی فوجی یا جارحانہ کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
بریگیڈيئر جنرل شکارچی نے صہیونی رجیم اور امریکی افواج کے شرپسندانہ اقدامات کے پس منظر اور ان کی فالس فلیگ کارروائیوں اور خطے میں ان کی مہم جوئیوں اور شر انگیزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: یہ الزام خطے میں شرارت جاری رکھنے اور بدامنی پھیلانے پر مبنی عزائم کا ایک بہانہ ہے۔
یاد رہے کہ کہ مذکورہ دعوے کے مطابق، دو اطالوی شہری ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں جان سے گئے، اور اس واقعے کو ایران سے منسوب کرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ واقعہ جمعرات 26 نومبر 2026 کو پیش آیا جس میں کویت میں موجود ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ایران جب بھی حملہ کرتا ہے، خود ہی اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ کس ریاست میں کونسی امریکی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ