بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ المیادین نیٹ ورک نے ایک اعلیٰ ایرانی سیکیورٹی اور سیاسی ذریعے کے حوالے سے اعلان کیا کہ اگر ٹرمپ اس بار حساب و کتاب میں غلطی کر بیٹھا، تو تیل کی قیمتیں دنیا کے ساتھ بہت اونچی آواز سے بات کریں گی۔
اس ایرانی عہدیدار نے واضح کیا کہ تہران جنگ کے نئے ورژن پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے اور دشمنوں کے لیے تعجب انگیز چیزیں منتظر ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج جنگ کے نئے ورژن پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں اور بالکل نئے اچنبھے دشمن کا انتظار کر رہے ہیں۔
ادھر مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈيئر جنرل ابوالفضل شکارچی، نے آج سہ پہر (بدھ، 20 خرداد) ایران کی عظمت کے شہداء کی تقریب کے موقع پر امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: اوّلاً ٹرمپ نے جو بھی دھمکی دی ہے، ہم نے اسے ایک زوردار تھپڑ مارا ہے۔
انھوں نے مزید کہا: 23 خرداد 1404 سے ہی، جو 12 روزہ جارحانہ جنگ کے شہداء کی برسی ہے، ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ہر دھمکی کا مناسب جواب دیں گے۔ پہلے سے زیادہ شدید، زیادہ مضبوط اور زیادہ تباہ کن جواب۔
مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے زور دے کر کہا: ہم عالمی استکبار کے نظام اور دنیا کے ان شیطانوں، خاص طور پر ملعون ٹرمپ اور خبیث نیتن یاہو کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ