21 نومبر 2026 - 19:51
ہم اپنے دشمنوں کی ذلت و رسوائی دیکھ لیں گے، میجر جنرل وحیدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے اس اعتراف کا حوالہ دیا کہ نیٹو کے رکن ممالک نے امریکہ کی ایران پر جارحیت کے سلسلے میں 5000 ہزار پروازیں کیں، لیکن ہمارے دشمنوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے یہ تو ابھی کام کا آغاز ہے اور ہم ان کی بے پناہ ذلت و رسوائی دیکھ لیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف، میجر جنرل احمد وحیدی نے ایرواسپیس فورس کی میزائل سٹی کے دورے کے موقع پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کا حوالہ دیا اور کہا: آپ نے دیکھا کہ نیٹو کے رکن ممالک نے ایران پر امریکہ کی جارحیت کے سلسلے میں 5000 پروازیں کیں؛ انھوں نے امریکہ کی مدد کی، اور ایران پر حملے میں امریکہ کا ہاتھ بٹایا۔" لیکن یہ صرف وہ تعلاد ہے جس کا نیٹو نے اعتراف کیا ہے اور وہ سب اس میں شامل تھے۔

انھوں نے اس قرآنی آیت کا حوالہ دیا: "كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ؛ کتنی چھوٹی جماعتیں ہیں جو الله کے اذن (اجازت) سے بڑی جماعتوں پر غالب آ جا تی ہیں۔" اور کہا: اللہ کے اذن سے، ہمارے دشمنوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ تو ابھی کام کا آغاز ہے۔ آپ ان کی بے پناہ ذلت و رسوائی دیکھ لیں گے اور ہم دیکھ لیں گے کہ اللہ کے فضل سے حق باطل پر غالب آئے گا۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے اس قرآنی آیت کا حوالہ دیا: "لِیُحِقَّ الْحَقَّ وَیُبْطِلَ الْبَاطِلَ؛ تاکہ وہ [خدا] حق کو حق ثابت کر دے اور باطل کو نیس ونابود کر دے۔" اور کہا: اللہ نے ارادہ فرمایا ہے کہ حق کو قائم و برقرار کر دے اور باطل کو ختم کرے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha