21 نومبر 2026 - 19:32
ایرواسپیس فورس کی جنگی تنظیم میں نئے حیران کن کرشمے تشکیل پائے ہیں بریگیڈیئر جنرل موسوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے فرامین کی تعمیل کے لئے اس فورس کی تیاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دو جنگوں کے درمیانی عرصے میں ہماری صلاحیتیں بڑھ گئی ہیں اور جنگی تنظیم میں مؤثر مصنوعات اور حیران کن کرشمے اور اچنبھے تشکیل پا چکے ہیں۔ / میدانِ جنگ کے فارمولے ہم طے کرتے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل پاسدار سید مجید موسوی نے، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے فرامین کی تعمیل کے لئے سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے میزائل سٹی کے دورے کے موقع پر، اس فورس کی استعداد اور تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا: ایرواسپیس فورس اپنے تمام مشنز کے میدانوں میں فرامین کی تعمیل کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے گذشتہ دو جنگوں کے درمیانی عرصے میں اس فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: ہماری جنگی تنظیم میں خوفناک اور تباہ کن نوعیت کی حیران کن اور مؤثر مصنوعات تیار کی جا چکی ہیں اور تیار کی جا رہی ہیں۔

سپاہ پاسداران ایرواسپیس کے کمانڈر نے کہا: میدانِ جنگ ـ ہمارے مجاہدین کی جانفشانی اور ایثارگری اور مجاہدت کے بدولت ـ ایرانی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

انھوں نے مزید کہا: ہمیں یقین ہے کہ میدانِ جنگ کے فارمولے ہم طے کرتے ہیں اور طاقت کے استعمال اور خطرات کے مقابلے میں کوئی توقف نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha