بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ چین کے شہر شینزین (Shenzhen) میں ڈونلڈ ٹرمپ، ولادیمیر پیوتن اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے سرکاری اعلان کے بعد، کچھ تجزیہ کاروں نے "یالٹا کانفرنس" (Yalta Conference) کی یاد تازہ کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں عالمی نظام میں ایک بار پھر تبدیلی آ سکتی ہے؛ اور ممکنہ طور پر ایسے اقدامات عمل میں لائے جا سکتے ہیں جو ایران کے خلاف ہوں۔
یالٹا کانفرنس 20ویں صدی کے اہم ترین سیاسی سربراہی اجلاسوں میں سے ایک تھی۔ یہ کانفرنس فروری سنہ 1945ع میں ـ دوسری عالمی جنگ کے آخری ایام میں ـ جزیرہ نما کریمیا (Crimea) کے شہر یالٹا میں منعقد ہوئی، اور اس میں تین بڑی اتحادی طاقتوں ـ امریکہ، برطانیہ اور سوویت یونین ـ کے رہنما اکٹھے ہوئے۔
اس کانفرنس میں امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ، برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل اور سوویت یونین کے سربراہ، جوزف اسٹالن (سوویت یونین) نے شرکت کی۔ ان تینوں رہنماؤں نے ہٹلر کے بعد کے عالمی نظام کی تشکیل پر بات چیت کی اور کئی اہم معاہدوں تک پہنچے۔
جرمنی کی تقسیم، مشرقی یورپ کا مستقبل، اقوام متحدہ کا قیام، اور جاپان کے خلاف جنگ میں سوویت یونین کی شمولیت جیسے معاہدات، یالٹا مذاکرات کے اہم ترین نتائج تھے۔ یہ کانفرنس ایک اور وجہ سے بھی قابلِ ذکر تھی: ان تینوں طاقتوں کے ایجنڈے میں "ایران" کا معاملہ بھی انتہائی اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔
یالٹا کانفرنس کے کئی دہائیاں بعد، روس، چین اور امریکہ کے رہنما پہلی بار مذاکرات کے لئے ایک ہی میز پر بیٹھنا تھا (برطانیہ حذف ہوگیا تھا)۔ اس مسئلے نے "یالٹا" جیسے منظرنامے کے ممکنہ اعادے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔
یہ ملاقات ایسے حالات میں ہوئی جب آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری تھی، جہاں امریکہ ایک مستقل فریق ہے، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی تھی جبکہ امریکہ یوکرین کا حامی ہے، اور تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکہ کے مابین تنازعہ برقرار تھا؛ جہاں واشنگٹن تائیوان کی حمایت کر رہا ہے۔
ان حالات کے پیشِ نظر، یہ توقع کی جا رہی تھی کہ ان مذاکرات کے نتائج امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ تصادم کے معاملے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا خیال تھا کہ ٹرمپ اس ملاقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور روس پر زور دے سکتا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی پر مبنی، زیادہ فعال کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: الہام معین
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

یالٹا کانفرنس - 1945 کے شرکاء
آپ کا تبصرہ