بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی نے دفاع مقدس اور مزاحمت کی یادگاروں کے تحفظ اور اقدار کی نشر و اشاعت کے فاؤنڈیشن کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی نمائش کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:
دوسرا حصہ:
ایران پر حملے کے حوالے سے دشمن کے اعلان کردہ اہداف میں سے ایک اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنا تھا اور دشمن نے بارہا اس ہدف کا اعلان کیا؛ لیکن وہ اس تک پہنچ نہ سکا اور نہ ہی ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہؤا اور نہ ہی ایرانی قوم کا ارادہ متزلزل کر سکا۔
جنگ میں ہمیں یقیناً بے شمار نقصانات، مشکلات، مسائل اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا؛ یہاں تک کہ رہبر انقلاب اسلامی اور فوجی کمانڈر بھی شہید ہوئے اور دشمن نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، لیکن اسی جنگ نے ملک کے لئے اہم اسباق اور تجربات بھی فراہم کئے۔
عوام کی استقامت اس دور کی اہم ترین کامیابیوں اور حصولیابیوں میں سے ایک تھی اور میدانی شعبے اور عوامی ارادے میں اعلیٰ سطح کی برداشت کا تجربہ حاصل ہؤا جو ملک کی سب سے بڑی صلاحیتوں میں شمار ہوتا ہے۔
اس جنگ نے ملک کی دفاعی ترقی کے اسباب بھی فراہم کئے اور یہ موقع بھی فراہم کیا کہ فوجی شعبے میں کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں دور کیا جائے اور زیادہ صلاحیت اور کارکردگی و افادیت کے ساتھ ملکی سازوسامان کی پیداوار کی صلاحیت جاری رہے۔
اس جنگ کی خصوصیات میں سے ایک ملکی سازوسامان اور پیداوار پر انحصار تھا اور اس تجربے نے ثابت کیا کہ خود کفالت اور ملکی سائنسدانوں، محققین اور ماہرین کی صلاحیت پر انحصار، دفاعی طاقت بڑھانے کے لئے راستہ ہموار کرتا ہے۔
بحری اور ایئر ڈيفنس کے شعبوں میں دفاعی صلاحیتیں دوچند ہوئیں
مسلح افواج کی کارکردگی مختلف دفاعی شعبوں میں بہت نمایاں تھی، بحری شعبے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئیں اور حصولیابیاں عمل میں آئیں اور مسلح افواج امریکہ کی بحری طاقت کے مقابلے میں مؤثر اقدامات کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ