16 نومبر 2026 - 10:05
آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب دو مزید آئل ٹینکرز میں زبردست دھماکے اور آتشزدگی

دو مزید تیل کے ٹینکر، جو امریکی افسروں کی براہ راست تحریک اور اس ملک کے جنگی طیاروں کی پشت پناہی میں، آبنائے ہرمز کے غیر قانونی جنوبی راستے سے تیل اسمگل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے، اور یوں گذشتہ روز سے اب تک تباہ ہونے والے تیل بردار جہازوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ (سپاہ بحریہ) کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق: کچھ گھنٹے پہلے دو تیل بردار جہاز، جنہوں نے امریکی افسروں کی براہ راست تحریک پر، جارح اور دہشت گرد امریکی فوج کے جنگی طیاروں کی پشت پناہی میں، آبنائے ہرمز کے غیر قانونی جنوبی راستے سے گذرنے کی کوشش کرتے ہوئے بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گئے اور آتشزدگی کا شکار ہوگئے۔

آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب دو مزید آئل ٹینکرز میں زبردست دھماکے اور آتشزدگی

دو خلاف ورزی کرنے والے یہ دو ٹینکر پچھلے دو ٹینکروں سے تھوڑے فاصلے پر پھٹ گئے اور گزشتہ روز سے اب تک آبنائے ہرمز میں پھٹنے والے جہازوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے جن میں سے کئی جہاز پھٹنے کے بعد ڈوب گئے ہیں۔

ان ٹینکروں کے دھماکے سے پیدا ہونے والی آلودگی نے آبنائے ہرمز کے تمام ساحلوں اور پانیوں کو گھیر لیا ہے۔

سپاہ بحریہ کا بیان:

ہمارے تادیبی اقدامات امریکہ کی لٹیری اور اسمگلر فوج کے غیر قانونی محاصرے اور آبنائے ہرمز کے ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کا جواب ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے ٹینکروں کے خلاف سخت کاروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ہم تیل کمپنیوں کے مالکان کو خبردار کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں بنایا گیا جنوبی-امریکی راستہ آگ کی دیواروں میں گھرا ہؤا اور بارودی سرنگوں سے بھرا ہؤا ہے، امریکی فوجی حکام کے جھوٹے دعوؤں پر اعتماد اور ان کے ساتھ تعاون آپ کو آگ کا شکار بنا دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha