اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدر نزار آمیدی نے ایک انٹرویو میں زور دیا ہے کہ عراق اپنی جغرافیائی اور اسٹریٹجک حیثیت کے پیشِ نظر ایران اور امریکہ کے درمیان رابطے کے پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
عراقی صدر نے ایک امریکی خبر رساں ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق کو ایسی جغرافیائی حیثیت حاصل ہے جس کی بدولت وہ امریکہ اور ایران کے درمیان رابطوں کے قیام اور مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مرکزی اور مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کو امن اور استحکام کے حصول میں مدد دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
نزار آمیدی نے بتایا کہ ترکی میں ایران کے صدر سے ملاقات کے دوران انہوں نے انہیں امن کے لیے کوششیں کرنے کی ترغیب دی تھی۔
آپ کا تبصرہ