اہل بیت نیوز ایجسنی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے جنگ پسندانہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک رومی سپہ سالار کے انجام کی یاد دہانی کرائی اور خبردار کیا کہ تاریخ کی غلطیوں کو دہرانے کا نتیجہ بھاری شکست کی صورت میں نکلتا ہے۔
امریکی وزیرِ جنگ اس سے قبل دعویٰ کر چکے تھے کہ تلواریں چلانے والوں سے قوانین کی بات نہیں کرنی چاہیے۔
عراقچی نے ایک شکست خوردہ رومی سپہ سالار کے انجام کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عددی برتری کے باوجود لشکر کشی بالآخر تباہی پر منتج ہو سکتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی عہدیدار کو مشورہ دیا کہ جو لوگ ماضی کو یاد رکھنے سے قاصر ہوتے ہیں، وہ اسے دہرانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ