بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلابِ اسلامی کے رہبرِ معظم آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے اس سال 9 اپریل کے پیغام میں لکھا: "ہم ایران کے جنوبی ہمسایوں سے کہتے ہیں کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں۔"
آیت اللہ جوادی آملی نے حال ہی میں فرمایا: "کیا ہم نے کبھی سوچا تھا کہ ایسا دن آئے گا جب ہم دو سپر پاوروں کو کچل دیں گے؟ کیا ہم نے سوچا تھا؟ کیا دنیا نے سوچا تھا؟ کیا خود اُنہوں نے سوچا تھا؟ ہم وہاں پہنچ گئے کہ دو بڑی [فوجی] طاقتو نے حملہ کیا اور ایران کھڑا رہا اور وہ پیچھے رہ گئے۔ کیا یہ معجزہ نہیں ہے؟ کیا معجزہ صرف یہ ہے کہ کوئی پتھر بولنا شروع کرے؟"
دوسرا حصہ:
3۔ اس جنگ کو ہار-جیت کے روایتی اور مسلط کردہ بیانیے سے ہٹ کر دیکھنا چاہئے
نقصان کا متحمل ہونا اور حریف کو بھی نقصان پہنچانا، ہر جنگ کا فطری نتیجہ ہوتا ہے، چنانچہ اس معجزے کے ادراک کا تیسرا تقاضا یہ ہے کہ جنگ کے نقصان کو ہار-جیت کے روایتی اور مسلط کردہ قاعدے سے ہٹ کر، اسے حقیقت کے آئینے میں دیکھنا چاہئے کہ "حملہ آور کے لئے فتح یہ ہے کہ وہ اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کر پائے"، اور "حملے کا نشانہ بننے والے ملک کے لئے فتح یہ ہے کہ وہ حملہ آور کو لگام دے اور ناکام بنا دے۔" اور دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتی ہے کہ ان دو فریقوں میں کون سا فریق فاتح رہا؟
چنانچہ اس معجزے کا پہلا عنصر یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ـ معاشی پابندیوں، افراطِ زر اور اقصادی عدم اطمینان کے ان حالات میں ـ دنیا کی جدیدترین فوجی ٹیکنالوجی سے لیس دو قوتوں کے سامنے جم کر لڑا اور پسپا نہیں ہؤا۔
اس معجزے کا دوسرا عنصر یہ ہے کہ ایران نے پابندیوں اور دباؤ کے تحت اپنی کوششوں سے، اور دوسروں پر انحصار کئے بغیر، دشمنوں کو اپنے اعلان کردہ جنگی چھ اہداف تک پہنچنے میں مکمل طور پر ناکام بنایا اور ان کی اس فائل کو تاریخ کے محافظ خانے میں ڈال دیا۔ اور دشمن کو نیا ہدف سامنے لانے پر مجبور کیا: آبنائے ہرمز کا کھل جانا!
دشمنوں کے چھ اہداف درج ذیل ہیں:
1۔ ٹوٹ پھوٹ؛ ملکی نظام کا خاتمہ کرنا
2۔ ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا
3۔ تقسیم اور ملک کے حصے بخرے کرنا
4۔ وینزویلا کا ماڈل نافذ کرنا اور ایران کے تمام وسائل پر قبضہ کرنا
5۔ میزائل صنعت کو تباہ کرنا
6۔ جوہری صنعت کو تباہ کرنا
ایران نے دشمنوں کو ان تمام اہداف میں ناکام بنایا؛ اور جغرافیے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا: (آبنائے ہرمز)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: عبداللہ گنجی، صحافی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ