15 نومبر 2026 - 17:30
بحرین میں امریکی فضائی دفاعی نظام کا ریڈار سپاہ پاسداران کے ڈرون حملے میں تباہ

بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے پر قائم امریکی فضائی دفاعی نظام کے ریڈار کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چھ ڈرونز نے نشانہ بنایا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایرانی عوام کے نام جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی کھلی جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کے دوسرے مرحلے کے دوران، بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے پر قائم امریکی فضائی دفاعی نظام کے ریڈار کو سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے چھ ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان ڈرونز کے اہداف پر درست اور کامیاب حملوں کی آواز بحرین کے مختلف علاقوں میں سنی گئی، جس سے ایک بار پھر سپاہ پاسداران کی عملیاتی صلاحیت کا مظاہرہ ہوا۔

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں بظاہر بحری جہازوں کی حفاظت اور درحقیقت تیل کی اسمگلنگ کا امریکی منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ اب امریکہ چھوٹی اور بے ہدف کارروائیوں کے ذریعے عالمی توجہ کو اس حقیقت سے ہٹانے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ اہم آبی گزرگاہ بند ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سپاہ پاسداران کے باصلاحیت نوجوان افسران ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور امریکی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق، امریکہ کے مہنگے ڈرون ایک کے بعد ایک مار گرائے جارہے ہیں، جبکہ اس مرحلے میں گزشتہ مرحلے کے مقابلے میں سپاہ پاسداران کے زیادہ ڈرون امریکی اہداف کی جانب روانہ کیے گئے ہیں، تاکہ دشمن جان لے کہ ہر جارحیت کا جواب سخت اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha