10 اکتوبر 2026 - 09:34
ایرانی صدر: علاقائی سفارت کاری کو بحرانوں کے حل کا مؤثر ہتھیار بننا چاہیے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ علاقائی سفارت کاری محض اجلاسوں کے انعقاد تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بحرانوں کے انتظام، رابطوں کے تحفظ، تنازعات کو پھیلنے سے روکنے اور عملی تعاون کو فعال بنانے کا مؤثر ذریعہ بننا چاہیے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے نزدیک علاقائی سفارت کاری کا مقصد صرف ملاقاتیں اور نشستیں منعقد کرنا نہیں، بلکہ خطے میں پیدا ہونے والے بحرانوں کو سنبھالنا اور کشیدگی میں اضافے کو روکنا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے اور علاقائی تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں، تاکہ تنازعات کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور خطے کے ممالک مل کر مسائل کا حل تلاش کرسکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha