اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کی کتائب سیدالشہداء کے سیکریٹری جنرل ابوالاء الولائی نے عالمی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے انصاف اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کے واشنگٹن کے دعوؤں میں کھلے تضاد کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی سوچ میں قانون کے مقابلے میں طاقت اور انصاف کے مقابلے میں مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ابوالاء الولائی نے ایک پیغام میں عالمی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیوں کو اس عالمی ادارے کے مقام پر کھلا حملہ اور بین الاقوامی قوانین اور روایات سے واشنگٹن کی بے اعتنائی کا ایک اور ثبوت قرار دیا۔
انہوں نے امریکی طرزِ عمل اور انصاف و قانون کی حکمرانی سے متعلق اس کے دعوؤں کے تضاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسیاں ایک بار پھر ظاہر کرتی ہیں کہ عملی طور پر یہ تصورات امریکا کے مفادات اور طاقت کے حصول سے متعلق اس کے عزائم کے تابع ہیں۔
عراق کی کتائب سیدالشہداء کے سیکریٹری جنرل نے اس طرزِ عمل کے عالمی نظام پر پڑنے والے اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا دنیا کو عملی پیغام یہ ہے کہ قانون پر طاقت، انصاف پر مفادات اور اخلاقی اقدار پر اس نظام کو ترجیح دی جائے جس کی قیادت کا دعویٰ واشنگٹن کرتا ہے۔
الولائی نے امریکی پالیسیوں پر اعتماد کے امکان پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے ملک کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی پر کیسے بھروسا کیا جا سکتا ہے جو طاقت اور دھونس پر انحصار کرتا ہو، دوسروں کے حقوق نظرانداز کرتا ہو اور اخلاقی و قانونی اصولوں کے بنیادی ترین معیاروں کی پابندی نہ کرتا ہو۔
آپ کا تبصرہ