سفارت کاری
-
مصر کا ایران جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی حل پر زور
مصر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بحران کا تسلسل خطے اور عالمی سطح پر بحری آمدورفت کی آزادی، توانائی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات پیدا کر سکتا ہے۔
-
ایرانی صدر: علاقائی سفارت کاری کو بحرانوں کے حل کا مؤثر ہتھیار بننا چاہیے
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ علاقائی سفارت کاری محض اجلاسوں کے انعقاد تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے بحرانوں کے انتظام، رابطوں کے تحفظ، تنازعات کو پھیلنے سے روکنے اور عملی تعاون کو فعال بنانے کا مؤثر ذریعہ بننا چاہیے۔
-
اولیانوف: امریکہ ایران سے تنازع کا پُرامن حل تلاش کرے
روسی نمائندے میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ امریکہ کے لیے، خلیجی ممالک اور پوری دنیا کے مفاد میں بہتر ہوگا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری تنازع کے پُرامن حل کی تلاش کرے، کیونکہ کوئی دوسرا راستہ مؤثر ثابت نہیں ہوگا۔
-
آبنائے ہرمز بحران کا واحد حل سفارت کاری، جنگ نہیں:روس
روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے موجودہ بحران کا حل صرف سفارتی اور سیاسی ذرائع سے ہی ممکن ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جلد بازی اور غیر حقیقت پسندانہ جائزوں سے گریز کرنا چاہیے۔
-
وعدہ صادق-4؛
ایک ہزار فیصد تیار ہیں، نئی امریکی مہم جوئی پر سید عباس عراقچی کا انتباہ
وزیرخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نئی امریکی مہم جوئیوں پر، خبردار کرتے ہوئے کہا: ایران کبھی بھی دباؤ کے سامنے سر خم نہیں کیا کرتے؛ ہم اپنے عوام کے دفاع کے لئے 1000 فیصد تیار ہیں۔ / انھوں نے کہا: جب بھی سفارتی حل کا مرحلہ قریب ہوجاتا ہے، امریکہ بے عقلی پر مبنی فوجی مہم جوئی پر اتر آتا ہے۔
-
ایران امریکہ مذاکرات؛
سفارتی رابطوں کے عین موقع پر امریکی فوجی مہم؛ راز کیا ہے؟
ایران اور امریکہ کے درمیان نئی سفارتی بات چیت کے آغاز پر باخبر ذرائع نے خطے کے حالیہ واقعات کے پس پردہ نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔