10 اکتوبر 2026 - 09:23
قالیباف کا روبیو کو منہ توڑ جواب: تمہیں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ایران کی تہذیب سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ سکندر کی میراث کے خواہاں ہیں، انہیں رومی شہنشاہ والرین جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ تاریخ میں ایرانیوں کا سامنا ایسے لوگوں سے ہوتا رہا ہے جو خود کو دنیا کا حاکم سمجھتے تھے اور قدیم تہذیبوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کی کوشش کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ آگ اور شعلوں کے ساتھ آتے ہیں، لیکن آخرکار ذلت اور رسوائی کے ساتھ واپس جاتے ہیں۔

قالیباف نے اپنے پیغام کے اختتام پر امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:جو لوگ سکندر کی میراث کے پیچھے ہیں، ان کا انجام والرین جیسا ہوگا؛ تمہیں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔

قالیباف کا روبیو کو منہ توڑ جواب: تمہیں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha