بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || تاریخ کے پروفیسر اور ’نیوکلیئر اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ‘ کے ڈائریکٹر پیٹر کوزنک نے ’المیادین‘ کے پروگرام "The Great Confrontation: Iran and the World" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا:
دوسری قسط:
جوہری بہانے:
• ٹرمپ نے ایران کا جوہری معاملہ جنگ کے جواز کے طور پر استعمال کیا ہے حالانکہ ایران جوہری معاہدے جے سی پی او اے کا ایک فریق تھا؛ جس کے تحت اس نے اپنا 90 فیصد افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کر دیا تھا، اپنے سینٹری فیوجز کی بڑی تعداد کو فعالیت کے چکر سے باہر کر دیا تھا اور افزودگی کی سطح کو 3.67 فیصد تک محدود کر دیا تھا؛ ایران جوہری ہتھیار بنانے سے بہت دور تھا یہاں تک کہ جوہری ہتھیاروں کی پیداوار کے خلاف ایک فتویٰ موجود تھا۔ اور پھر ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔
• جے سی پی او اے نافذ تھا اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی بغیر پیشگی اطلاع کے معائنے بھی کر رہی تھی؛ ایرانی معاہدے کے پابند تھے۔ ٹرمپ ہی تھا جس نے اس معاہدے کو تباہ کر دیا۔
• ایران نے اس کے بعد یورینیم کی افزودگی 60 فیصد تک پہنچا دی، جبکہ وہ اب بھی زور دے رہا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
• یہ سب کا مطالبہ ہے کہ مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کا پورا خطہ جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہئے۔
• میں اس خطے میں جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ قائم ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں۔
• اسرائیل کے پاس 90 سے 250 جوہری ہتھیار موجود ہیں؛ میں چاہتا ہوں کہ اسرائیل اپنے جوہری ہتھیار ترک کر دے۔
• خطے کے تزویراتی تعلقات میں تبدیلی کی ضرورت ہے؛ اس طرح کہ ایران ایک بار پھر 'امریکی تسلط سے آزاد' ہونے والے ایک پرامن خطے میں شامل ہو اور نئی علاقائی ترتیب (New Regional Order) خطے کے ممالک کے عوام کے مفادات کی خدمت کرے۔
• ایران کا موجودہ ردعمل سنہ1953ع کی بغاوت سے جڑا ہؤا ہے، جو سی آئی اے کی حمایت سے ایران کے منتخب وزیر اعظم، محمد مصدق، کی معزولی کا باعث بنی۔
• ایران میں امریکی سفیر نے واشنگٹن کو رپورٹ میں بتایا تھا کہ مصدق کو ایران کے 95 سے 98 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے اور انہیں ایک علاقائی ہیرو قرار دیا تھا جنہیں ٹائم میگزین نے "Man of the year" منتخب کیا تھا؛ لیکن
• سی آئی اے نے انہیں معزول کر دیا، کیونکہ انھوں نے اپنے ملک کا تیل ـ برطانوی مفادات کر برخلاف ـ قومیانے کی 'گستاخی!' کی تھی!
• یہ ایرانی عوام کے لئے ایک ضروری کام تھا۔ پھر امریکہ نے ایران پر شاہ، ساواک اور جبر مسلط کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترتیب و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ