8 ستمبر 2026 - 22:35
ہرمز میں امریکی جاسوسی مشن ناکام، ایرانی بحریہ نے جدید زیرِ آب ڈرون قبضے میں لے لیا

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ کہ اس نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی ایک جدید ترین بغیر پائلٹ زیرِ آب ڈرون کو کامیاب کارروائی کے دوران پکڑ لیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ کہ اس نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی ایک جدید ترین بغیر پائلٹ زیرِ آب ڈرون کو کامیاب کارروائی کے دوران پکڑ لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان نمبر 12 میں کہا کہ ایرانی فورسز نے آج علی الصبح ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے ذریعے امریکی فوج کی جدید زیرِ آب ڈرون کو اپنے قبضے میں لیا۔

بیان کے مطابق یہ زیرِ آب نظام دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اسے 2025 میں امریکی فوج کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ زیرِ آب ڈرون اب اس کے قبضے میں ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں اس کی تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔

پاسداران انقلاب نے کارروائی کو اپنی انٹیلی جنس اور آپریشنل نگرانی کی صلاحیتوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے آبنائے ہرمز میں ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha