اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژہای نےآبناے ہرمز سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ کا مالک اور حاکم ایران ہے۔
محسنی اژہای نے کہا کہ آبناے ہرمز ایران کے سرحدی اور علاقائی قلمرو کا ناقابلِ جدائی حصہ ہے اور کسی بھی جارحانہ مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے فوجی محاذ پر بھی ثابت کیا ہے کہآبناے ہرمز میں کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی حملہ آور کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔
ایرانی چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور قومی حاکمیت کے اصولوں کے مطابق بھی آبناے ہرمز پر ایران کا تعلق ایک واضح حقیقت ہے۔
انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اربوں ڈالر مالیت کے جنگی بحری بیڑے جو حاصل نہیں کر سکے، وہ چند ٹوئٹس اور تقریروں سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
آپ کا تبصرہ