1 ستمبر 2026 - 23:09
امریکہ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، جنرل اسٹاف

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اعلان کیا: ہم امریکی دشمن کو بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور کریں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان صوبوں کے مختلف مقامات پر امریکی فوج کے فضائی حملے کے جواب میں، بزدل اور شرپسند و مجرم امریکی دشمن پر کاری اور توڑ کر رکھنے والی ضربیں لگائیں گی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج چاہے خطے میں شرارت پر کتنا ہی اصرار کرے، اسے مزید اور بھاری نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے، اور وہ پھر بھی کسی مقصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہو پائے گا۔

واضح رہے کہ اسی اثناء میں، ایران نے دہشت گرد امریکی فوج کی جارحیت کے جواب میں، خطے میں امریکی ٹھکانوں پر بھاری میزائل-ڈرون حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha