31 اگست 2026 - 23:50
رسول اللہ الاعظم عالمی مفکرین کی نگاہ میں - 4

حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی عظمت، اخلاق، قیادت اور تاریخی اثر و رسوخ، اسلامی متون کے ساتھ ساتھ، بہت سے غیر مسلم مورخین اور مفکرین کی تحسین اور خاص دلچسپی کا کا باعث رہا ہے۔۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || گوکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) مسلمانوں کے نزدیک سید العالمین اور سید المرسلین ہیں مگر ان غیر مسلم دانشوروں نے بھی آپؐ کو تاریخ کے عظیم ترین راہنماؤں کے زمرے میں شمار کیا ہے؛ کچھ نے دین اور معاشرے دونوں میدانوں میں آپؐ کی بیک وقت کامیابی کو بے مثال قرار دیا ہے، اور دوسروں نے ایک بکھری ہوئی قوم کو امتِ واحدہ بنانے میں آپؐ کی صلاحیت اور انسانی تاریخ پر آپؐ کے پائیدار اثرات کا تذکرہ کیا ہے۔

چوتھی اور آخری قسط:

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے بارے میں یورپ کے جھوٹ بولنا، ہماری اپنی رسوائی کا باعث ہیں، تھامس کارلائل

اسکاٹ لینڈ کے مشہور مورخ اور مفکر، تھامس کارلائل (Thomas Carlyle) ان مغربی مصنفین میں سے ہیں جنہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے بارے میں منفی تصویر کشی کے خلاف کھل کر موقف اختیار کیا۔

انھوں نے "ایک ہیرو پیغمبر کے طور پر" کے بارے میں اپنی مشہور تقریر میں، صدیوں سے یورپ میں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی شخصیت کے گرد گھڑے گئے الزامات اور دروغ گوئیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا:

"جو جھوٹی باتیں ہم نے اس شخصیت کے گرد جمع کر رکھی ہیں، انھوں نے صرف خود ہمیں ذلیل و رسوا کر دیا ہے۔" (16)

کارلائل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کو تاریخی اور مذہبی جھگڑوں کی عینک سے نہیں، بلکہ ایک سچے، مؤثر اور گہرے ایمان کی حامل شخصیت کے طور پر آپؐ کی شخصیت کا مطالعہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مذہب اور جغرافیائی حدود سے ماوراء اعترافات

اس مجموعۂ آراء کو قابل غور بنانے والی خاص بات یہ ہے کہ انہیں بیان کرنے والے دانشور اور صاحبان فکر و نظر متنوع ہیں؛ فرانسیسی مورخ اور فلسفی سے لے کر امریکی مصنف، برطانوی محقق اور حتیٰ کہ ایک چینی شہنشاہ تک۔

فطری امر ہے کہ ان میں سے ہر ایک نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کو مختلف زاویئے سے دیکھا ہے، اور ان سب کے تجزیئے ضرورتاً، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی شان میں اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ بہر حال، ان تصانیف کے قابل ذکر حصے میں ایک نکتۂ اشتراک نظر آتا ہے: "رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی شخصیت و کردار کے غیر معمولی تاریخی اثرات کی انفرادیت اعتراف۔"

ایسے پیغمبر جنہوں نے اپنی دعوت کو محدود ماحول اور معمولی وسائل کے ساتھ شروع کیا، لیکن مختصر مدت میں نہ صرف اپنے معاشرے کے اعتقادی نظام، بلکہ اس کے سماجی، ثقافتی اور سیاسی ڈھانچے کو بدل ڈالا، اور چودہ صدیوں سے زیادہ عرصے بعد بھی اس کی تعلیمات دنیا کی بڑی آبادی کی زندگیوں میں موجود ہیں اور معاشروں پر آج بھی ان کی تعلیمات کے اثرات ناقابل انکار و تردید ہیں۔

اسی بنا پر، جب تاریخ کے مؤثر ترین انسانوں کا ذکر آتا ہے، تو حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا نام محض مسلمانوں کے عقیدے سے جنم لینے والا انتخاب نہیں ہے؛ دنیا کی تاریخ نگاری اور فکر و نظر سے منسلک بہت سی معروف شخصیات نے بھی، ـ ہر ایک نے اپنی زبان اور اپنے معیاروں کے ساتھ، ـ اس تاریخی شخصیت کی عظمت اور اثر و رسوخ کے وسعت کا اعتراف کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: سید محمد حسین راجی

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

حوالہ جات:

1.  Jules Masserman, “Who Were History’s Greatest Leaders?”, TIME Magazine, July 15, 1974.

2.  Michael H. Hart, The 100: A Ranking of the Most Influential Persons in History, p. 25.

https://www.gainpeace.com/about-muhammad/most-influential-person-in-history-by-michael-h-hart

3-4.  Will Durant, The Story of Civilization, Vol. IV, The Age of Faith, p. 174.

5. Karen Armstrong, Muhammad: A Biography of the Prophet, p. 38.

.https://www.nytimes.com/2006/12/20/books/20goods.html

6.  Alphonse de Lamartine, Histoire de la Turquie, Vol. I, Book/Section VIII, p. 277.

https://gallica.bnf.fr/ark:/12148/bpt6k29365z/f283.item.zoom

7-8.  John Davenport, An Apology for Mohammed and the Koran؛

فارسی ترجمہ: "عذرِ تقصیر بہ پیشگاہِ محمدؐ و قرآن، صفحات 14–15.

9.  D. G. Hogarth, Arabia, Oxford University Press, p. 52.

11-12.  Praising the Prophet Muhammad in China, The Matheson Trust.

https://www.themathesontrust.org/papers/fareasternreligions/Newlon-Praising_the_Prophet.pdf

13. Barthélemy Saint-Hilaire, Mahomet et le Coran.

14-15. Ernest Renan, Études d’histoire religieuse, p. 248.

16. Thomas Carlyle, On Heroes, Hero-Worship, and the Heroic in History, in Collected Works, Vol. XII, Chapman and Hall, London, 1869, pp. 64–65.

*****

**

*

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha