9 ستمبر 2025 - 18:44
الہی پیغامبر صلی اللہ علیہ و آلہ تمام انسانوں کے لئے

خدائے متعال نے نبی الرحمہ (صلی اللہ علیہ و آلہ): "اور ہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لئے ہی بھیجا ہے، تاکہ آپ (اہلِ ایمان کو) بشارت دیں اور (گمراہوں کو) عذابِ الٰہی سے ڈرائیں، لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے۔"

بین  الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || خداوند سبحان و تبارک و تعالی نے آغازِ آفرینشِ بشر سے ہی ایسے حکیم، عالم اور بزرگ مردوں کو مبعوث فرمایا جو انسانوں کو صراطِ مستقیم کی ہدایت دیں، تاکہ بندگانِ خدا معارفِ الٰہی سے بہرہ مند ہو کر فضائل کو پہچانیں، عبادت اور اخلاق کے دروس حاصل کریں، اور ان کی زندگی محبت، پاکیزگی اور سلامتی سے معمور ہو کر بدی اور زشتی سے محفوظ رہے۔ ان تمام انبیاء و رسلِ الٰہی میں سب سے عظیم، برتر اور اشرف، خاتم النبیین حضرت رسول اکرم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔

وہ رسولِ مہربانی ہیں جو دنیا و آخرت میں سب کے لئے رحمت ہیں۔

آنحضرتؐ کی ذاتِ نورانی کسی ایک قوم، نسل، ملت یا خطے کے لئے مخصوص نہیں بلکہ آپؐ کو خدا نے تمام انسانوں کے لئے مبعوث فرمایا ہے، خواہ وہ کسی بھی دین یا آئین کے ماننے والے ہوں اور دنیا کے کسی بھی حصے میں بستے ہوں۔

حضرت احمد مختار صلوات اللہ و سلامہ علیہ صرف مسلمانوں کے پیغمبر نہیں بلکہ اشرف المخلوقات ہیں اور اللہ کی طرف سے تمام انسانوں کو نیکی اور رستگاری کی دعوت دینے کے لئے مامور ہیں۔

پس حضرت حبیب اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) ایک عظیم پیغمبر ہیں نہ صرف مسلمانوں کے لئے، بلکہ مسیحیوں، یہودیوں، ہندوؤں، بدھ مت کے پیروکاروں اور ہر مذہب، فرقے اور رجحان رکھنے والے انسانوں کے لئے۔

یہ حیات بخش اور نجات دہندہ حقیقت، قرآنِ کریم میں یوں بیان ہوئی ہے:

"وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ؛

(سبا: 28)

"اور ہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لئے ہی بھیجا ہے، تاکہ آپ (اہلِ ایمان کو) بشارت دیں اور (گمراہوں کو) عذابِ الٰہی سے ڈرائیں، لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha