اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین اور یمن کے عوام نے شدید مشکلات اور جنگی حالات کے باوجود جشنِ میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا، جبکہ غزہ میں بے گھر بچوں نے خیموں اور عارضی پناہ گاہوں کے نیچے نبی کریم کی ولادت کی خوشی میں نعتیں پڑھیں۔
غزہ میں کئی مساجد جنگ کے دوران تباہ ہوچکی ہیں، تاہم ان کے ملبے کے قریب قائم عارضی خیموں میں مذہبی اجتماعات، قرآن کریم کی تعلیم اور میلاد کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
شدید قلتِ خوراک، پانی اور ادویات کے باوجود غزہ کے بچوں نے سادہ انداز میں خوشی کا اظہار کیا اور رسولِ اکرم کی شان میں نعتیں اور ترانے پیش کیے۔
دوسری جانب یمن میں بھی مختلف شہروں میں میلاد النبی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ عوام نے جنگ اور مشکلات کے باوجود نبی کریم سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے مذہبی اجتماعات میں شرکت کی۔
غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ تباہی، بھوک اور بے گھری کے باوجود میلاد کی یہ مختصر خوشیاں ان کے لیے امید اور حوصلے کا ذریعہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ