16 اگست 2026 - 03:42
امریکہ کو جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے، بلینکن اور فرید زکریا کا تجزیہ

سابق امریکی وزیرخارجہ اور مشہور امریکی تجزیہ کار کے مطابق، امریکہ عالمی سطح پر اپنا اعتماد کھو گیا ہے اور یہی اس ملک کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے امریکہ کو ایک ناقابلِ اعتماد اتحادی ثابت کر دیا ہے، اور یورپ اور عرب ممالک مزید امریکہ کے ساتھ مفاہمت کو امن کی ضمانت نہیں سمجھتے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن اور معروف تجزیہ کار فرید زکریا کے مطابق، امریکہ عالمی سطح پر اپنا کھو گیا ہے اور یہی اس ملک کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے امریکہ کو ایک ناقابلِ اعتماد اتحادی ثابت کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں یورپ اور عرب ممالک اپنی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہو رہے ہیں اور امریکہ کے ساتھ مفاہمت کو اب امن کی ضمانت نہیں سمجھتے۔

خلاصہ ملاحظہ ہو:

اہم نکات:

فرید زکریا کا کہنا ہے:

- ایران جنگ نے امریکی بالادستی کی "اعتبار (صحت = Validity)" تباہ کر دیا ہے۔

- جرمنی سے فوجی انخلا، پولینڈ میں غیرمستقل فیصلوں، اور روس کے خلاف متضاد موقف سمیت ٹرمپ کی پالیسیوں میں بے راہ روی نے یورپی اتحادیوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ ایک یورپی وزیردفاع کے لئے 10 سالہ منصوبہ بندی ناممکن ہو گئی ہے۔

امریکہ کو جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے، بلینکن اور فرید زکریا کا تجزیہ

سعودی عرب، قطر اور خلیجی ممالک:

زکریا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے خلیجی ممالک، کو سیکیورٹی یقین دہانیاں کرائی تھیں، لیکن اب وہ امریکہ کی ناکامیوں کی وجہ سے اپنے متبادل حفاظتی نظامات ترتیب دے رہے ہیں (جیسے سعودی-ترک-پاکستانی تعاون)۔

آبنائے ہرمز کی حقیقت:

- ٹرمپ کے "مکمل کنٹرول" کے دعوے کے برعکس، جہازرانی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ روزانہ صرف 14 جہاز گذر رہے ہیں، جبکہ جنگ سے پہلے یہ تعداد 130 سے زیادہ تھی۔

یورپ کی امریکہ سے خودمختار بننے کی طرف پیشرفت:

- ڈنمارک نے امریکی "پیٹریاٹ" کے بجائے فرانسیسی-اطالوی فضائی دفاعی نظام منتخب کیا۔

- کینیڈا ایف-35 طیاروں کے سودے پر نظر ثانی کر رہا ہے۔

- یورپی ممالک اپنی دفاعی صنعتوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے لگے ہیں۔

- ہالینڈ نے امریکی کلاؤڈ ٹیکنالوجی کو ترک کر کے یورپی متبادل اپنا لیا ہے۔

کوریا اور خلیج میں تبدیلی:

- جنوبی کوریا نیٹو کے رکن یورپی ممالک کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے اور خلیجی ممالک کو پیٹریاٹ سے سستے دفاعی نظام فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ کو جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے، بلینکن اور فرید زکریا کا تجزیہ

بلینکن کا انتباہ:

بلینکن کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ناقابلِ بھروسہ ہؤا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کے اتحادی "خاموش" رہیں گے، بلکہ وہ تو متبادل تلاش کر رہے ہیں۔

- جنگ کے سنگین نتائج امریکی عوام پر بھی مرتب ہوں گے، میں گذشتہ ایک سال سے اس حوالے سے امریکی انتظامیہ کو خبردار کرتا آیا ہوں۔

فرید زکریا کا اختتامی نکتہ:

- "سازباز" یا دوسرے لفظوں میں "مفاہمت" اب امریکہ کے ساتھ امن و آشتی کا سبب نہیں بنتی۔

- جب اتحادیوں کو یقین نہیں ہے کہ امریکی فوج ان کی حمایت کرے گی، یا محاصل بڑھیں گے یا گھٹیں گے یا کل والا معاہدہ آج بھی جاری رہے گا یا آج ہی ختم ہوگا، تو وہ امریکہ کے تابع نہیں رہیں گے، بلکہ آزاد ہو جائیں گے۔"

نتیجہ:
امریکہ نے ایران جنگ میں سب سے بڑا اثاثہ یعنی "معتبر اور قابل اعتماد ہونے کا مقام" کھو دیا ہے۔ اس کے ردعمل میں، دنیا کے مختلف خطے (یورپ، مشرقِ وسطیٰ، ایشیا) ایک کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کی طرف بڑھ رہے ہیں، جہاں امریکہ اب مرکزی کردار ادا نہیں کرتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha