5 نومبر 2026 - 13:23
عمانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتِ حال اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری سیاسی اور سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور سلطنتِ عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر البوسعیدی نے جمعرات کی صبح ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور امن و استحکام کے حصول کے لیے جاری سیاسی و سفارتی عمل پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا، جس میں علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha