اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کی ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور عوامی روابط دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہم بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور سفارتی مشاورت کا تسلسل، جبکہ اقتصادی، تجارتی، سرحدی، سکیورٹی اور ثقافتی تعاون میں مزید اضافہ، دونوں ممالک کی موجود صلاحیتوں سے بہتر استفادہ کرنے اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
عراقچی نے محمد اسحاق ڈار کے لیے صحت اور کامیابی، جبکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور سربلندی کی دعا کی۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کے مزید مضبوط، مستحکم اور فروغ پانے کی بھی امید ظاہر کی۔
آپ کا تبصرہ