16 ستمبر 2026 - 00:54
ایران اس سال تین مزید سیارچے بیک وقت مدار میں بھیجے گا، وزیر مواصلات

وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعلان کیا کہ نظامِ "شہید سلیمانی" تین سیارچوں کو رواں سال کے اختتام تک بیک وقت مدار میں بھیجا جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سید ستار ہاشمی نے کہا: اس سال بیک وقت تین ایرانی سیارچے مدار میں بھیجے جائیں گے۔

ہاشمی نے خلائی صنعت کی ترقی کو پزشکیان حکومت کی کارکردگی کے بارے میں کہا: پزشکیان حکومت میں ملک کی خلائی صنعت میں پہلی بار کئی اہم واقعات رونما ہوئے، جن میں سے ایک روس کے ساتھ تعاون میں تین سیارچوں کو بیک وقت مدار میں بھیجنا تھا۔

انھوں نے مزید کہا: اہم بات یہ ہے کہ یہ تین سیارچے ملک کے مختلف حصوں کی شراکت سے تیار ہوئے؛ سیارچہ "پایا" حکومت کی مرکزیت کے ساتھ، سیارچہ "ظفر" یونیورسٹیوں کی مرکزیت کے ساتھ اور سیارچہ "کوثر" نجی شعبے کی شراکت سے بنایا گیا اور یہ تین سیارچے بیک وقت مدار میں  بھیجے گئے۔

وزیر مواصلات نے اس واقعے کو ملک کی خلائی صنعت میں ایک بڑی جست قرار دیتے ہوئے کہا: لانچنگ کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بھی مختلف منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے، جن میں سے کچھ بنیادی ڈھانچوں کو حالیہ جنگی حالات میں نقصان پہنچا۔

انھوں نے چابہار خلائی مرکز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس مرکز کا پہلا مرحلہ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے اور اس کی پیش رفت کی شرح تقریباً 40 فیصد سے 98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ مرکز مواصلاتی اور ریموٹ سینسنگ سیارچوں کو مدار میں بھیجنے کے لئے خاص حیثیت رکھتا ہے۔

انھوں نے "ناہید 2" سیٹلائٹ کو مدار میں رکھنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا اور کہا: یہ سیارچہ پہلی بار Ku بینڈ میں اور ملک کی ایک خاتون منتظم کے مرکزی کردار کے ساتھ تیار ہؤا جس کو مواصلاتی سرگرمیوں کے لئے اور مدار میں بھیجا جائے گا۔

وزیر مواصلات نے مزید کہا: دوسرا منصوبہ نظامِ "شہید سلیمانی" سے تین سیارچوں کو رواں سال کے اختتام تک بیک وقت مدار میں بھیجنا ہے۔ یہ نظام مجموعی طور پر 24 سیارچوں پر مشتمل ہے، جن میں 18 اصل سیارچے اور 6 ریزرو سیارچے ہیں اور امید ہے کہ اس نظام سے تین سیارچے اس سال بیک وقت مدار میں بھیجے جائیں گے۔ باقی سیارچوں کو  اگلے سالوں میں مدار میں بھیجنے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

ایران اس سال تین مزید سیارچے بیک وقت مدار میں بھیجے گا، وزیر مواصلات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha