15 ستمبر 2026 - 22:11
ایک بحری جہاز آبنائے ہرمز ہرمز میں نشانہ بنا

برطانیہ کی سمندری تجارت کی تنظیم نے تنگہ ہرمز میں نامعلوم پرتابے سے ایک کشتی کے نشانہ بننے کی خبر دی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ برطانیہ کی بحری تجارت کی تنظیم (United Kingdom Maritime Trade Operations [UKMTO]) نے اعلان کیا: آبنائے ہرمز میں نامعلوم پروجیکٹائل نے ایک جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تقریباً ہر روز آبنائے ہرمز اور اس کے ارد گرد سمندری واقعے کے وقوع کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔

گذشتہ روز بھی سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اعلان کیا کہ ایک تیل بردار جہاز جو آبنائے ہرمز کے جنوب میں ممنوعہ علاقے سے گذرنا چاہتا تھا، سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت اس ہفتے کے آغاز میں مزید کمی کا شکار ہوئی۔

یہ کمی علاقے میں حملوں اور فوجی کشیدگی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ سمندری واقعات کے بارے میں رپورٹوں کے بعد رونما ہوئی۔

اسی دوران دنیا کی توانائی کی فراہمی کے لئے ایک اہم ترین سمندری گذرگاہ کی سلامتی کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

آج منگل کو کے-پلر (Kpler) کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز اس آبنائے سے صرف چار جہاز گذرے ہیں۔ یہ تعداد اس سے پہلے والے دن کے 10 جہازوں کے مقابلے میں نمایاں کمی ظاہر کرتی ہے۔

گذرنے والے جہازوں میں دو خشک سامان لے جانے والے جہاز تھے جن میں سے ایک پر سامان لدا ہؤا تھا اور دوسرا خالی تھا۔ اس کے علاوہ دوخالی تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha