9 اگست 2026 - 12:08
مآخذ: ابنا
شیخ الکعبی کا سعودی عرب کو صریح انتباہ

عراق کی مزاحمتی تحریک «النجباء» کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے سعودی عرب کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے عراق پر حالیہ سعودی-امریکی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے پر زور دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراق کی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے سعودی عرب کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے عراق پر حالیہ سعودی-امریکی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے پر زور دیا ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ جلد ہی سب پر واضح ہو جائے گا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی راستہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق آل سعود حکومت عراق اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والی متعدد سازشوں کے پسِ پردہ رہی ہے۔

انہوں نے مزید سخت لہجے میں خبردار کیا کہ سعودی عرب کے خلاف مناسب فوجی جواب ضروری ہے اور کہا:"میزائل کا جواب صرف میزائل سے دیا جائے گا اور آگ کا مقابلہ آگ سے کیا جائے گا۔

الکعبی نے اس بیان میں عراق کے خلاف ہونے والی مبینہ کارروائیوں کے جواب میں مزاحمتی قوتوں کی جانب سے سخت ردعمل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha