9 اگست 2026 - 14:30
مآخذ: ابنا
صنعا کا سعودی عرب کو انتباہ: وقت ضائع نہ کریں

یمن کی انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت ضائع کرنے سے مواقع ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت ضائع کرنے سے مواقع ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔

محمد الفرح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب وقت ضائع کر رہا ہے اور اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ دنیا اس کی ناکام پالیسیوں اور خام خیالیوںکے دفاع کے لیے میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک ممکن ہے کہ بیانات اور مذمتوں کے ذریعے سعودی عرب کو مطمئن رکھنے کی کوشش کریں یا اس کے ساتھ محض علامتی اتحاد کا اعلان کریں، تاہم یہ صورتحال ہمیشہ برقرار نہیں رہے گی۔

انصار اللہ کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کو بالآخر یمن سے دستبردار ہونا پڑے گا اور یمن میں ہونے والی تباہی کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

محمد الفرح نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو یمن کی ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے مداخلت ختم کرنا ہوگی، ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا اور اپنی حدود کو پہچاننا ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha