28 جولائی 2026 - 09:02
مآخذ: ابنا
دشمنوں کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا:محمد علی الحوثی

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ برسوں سے جاری امریکی اور سعودی حملے اور محاصرہ یمن کو نہ دفاع سے روک سکے ہیں اور نہ ہی اس کی عسکری صلاحیتوں کی ترقی کو متاثر کر سکے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ برسوں سے جاری امریکی اور سعودی حملے اور محاصرہ یمن کو نہ دفاع سے روک سکے ہیں اور نہ ہی اس کی عسکری صلاحیتوں کی ترقی کو متاثر کر سکے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جتنا یہ جنگ طویل ہوگی، یمن کی طاقت اور دفاعی صلاحیتیں اتنی ہی زیادہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہوتی جائیں گی۔

محمد علی الحوثی نے زور دے کر کہا کہ دشمنوں کے لیے آئندہ بھی صرف ذلت آمیز شکست مقدر ہے اور یمن ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha