اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مجوزہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب ریاض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے ابراہیم معاہدوں میں شامل ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پرامن اور سول مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیم افزودگی (Enrichment) کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس نے واضح کیا کہ امریکہ کو ایسے سول جوہری پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں جس میں افزودگی شامل نہ ہو، اور کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اس معاہدے کی منظوری کا انحصار مکمل طور پر اس بات پر ہوگا کہ آیا وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے ابراہیم معاہدوں میں شامل ہوتا ہے یا نہیں۔
آپ کا تبصرہ