بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انسانی حقوق کی تنظیم فیئرسکوئیر (FairSquare) نے ایک پٹیشن درج کرکے، اس مسئلے کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا کہ 'کیا فیفا کے سربراہ "گیانی انفینٹینو" نے ورلڈکپ 2026 کی قرعہ اندازی کی تقریب میں جنگ پرست امریکی صدر کو امن کا انعام دے کر سیاسی غیر جانبداری کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں؟
ادھر نارویجیئن فٹبال فیڈریشن نے باضابطہ طور پر فیفا کے سربراہ کے خلاف شکایت کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد امریکی حکومت نے ـ ورلڈکپ کی میزبانی کے قوانین کے برعکس، ـ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے ویزا جاری نہیں کیا ہے۔
اور ایران کے فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے ویزا کے اجرا کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے: "معلوم نہیں ہے کہ ورلڈکپ میں ایران کا پہلا میچ منعقد ہوگا یا نہیں!"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ