اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،کویت کی قومی فضائی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
ایئرلائن کے بیان کے مطابق زیادہ تر پروازوں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں اور نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رہیں۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہو رہے ہیں۔ حکام نے معطلی کی وجہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی قرار دی ہے۔
آپ کا تبصرہ