9 جولائی 2026 - 12:16
امریکی جارحیت کا جواب؛ اردن، کویت، بحرین اور قطر میں امریکہ پر تابڑ توڑ میزائل-ڈرون حملے

مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح رپورٹ دی کہ بحرین، اردن، کویت اور قطر امریکی اڈوں پر ایرانی بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد انتباہی سائرن بج اٹھے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح رپورٹ دی کہ بحرین، اردن، کویت اور قطر امریکی اڈوں پر ایرانی بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد انتباہی سائرن بج اٹھے ہیں۔

بحرین، کویت اور قطر کے سرکاری ذرائع لے اعلان کیا کہ ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد میزائلوں کو روکنے کے لئے "پیٹریاٹ" دفاعی نظاموں کے فائر کیے جانے کی تصاویر جاری کیں۔

عراقی میڈیا "صابرین نیوز" نے لکھا کہ بحرین اور قطر کے علاوہ کویت میں بھی دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اڈے بھی ایران کے فضائی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

کویت، قطر اور بحرین کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں دفاعی نظام اس وقت حملہ آور میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت میں دھماکے اتنے شدید ہیں کہ ان کی آوازیں عراق کے بعض علاقوں میں سنائی دے رہی ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق، بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی زد میں آیا ہے۔

بعدازاں اردن کے مقامی ذرائع نے خبر دی کہ اردن کے "الازرق" علاقے میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی والے "موفق السلطی" اڈے پر بھاری میزائل حملے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha