بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ قبل ازیں مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے امریکی جارحیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا: اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی حالت میں کسی بھی فریق کو آبنائے ہرمز کے معاملات اور اس آبی گذرگاہ کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے نکات درج ذیل ہے:
• امت مسلمہ کے امام شہید کی عظیم تشییع کے مراسمات عوام کی عدیم المثال اور تاریخی موجودگی نے عالمی استکبار اور امریکہ کو بھاری شکست دے دی؛ اور ایک بار پھر ایرانی قوم کے اتحاد اور استقامت کا ناقابل انکار ثبوت پیش کیا۔
• ایسے حال میں کہ دنیا کے مسلمانوں اور احرارِ عالم کے امام شہید رہنما کا پاکیزہ پیکر عراقی حکام اور عوام کا مہمان تھا، امریکی فوج نے اپنی ذمہ داریوں کی پابندی کے عہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک جارحانہ اقدام میں ایران کے بعض جنوبی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
• اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس حملے اور امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کو فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیں گی اور کسی بھی حالت میں آبنائے ہرمز کے معاملات اور اس کے انتظامی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گی۔
• آبنائے ہرمز میں تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی آمدورفت کا واحد محفوظ راستہ وہی ہے جو اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران کی طرف سے متعین کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ