بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے امام شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) امام شہید کے وداعی مراسم کے عین موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
• امت اسلامی رہبر شہید کی خونخواہی کے سلسلے میں اپنے فرض کی پیروی کرے۔
• مسلمین شہید رہبر کی تشییع میں وسیع پیمانے پر شرکت پر کریں۔
• میں ایک بار پھر اس اس دل دوز شہادت اس عزیز اور مسلط کردہ جنگ کے دیگر شہدا کی شہادت پر بقیۃ للہ الاعظم (ارواحنا فداہ)، انقلاب اسلامی کے رہبر معظم، شہداء کے معزز خاندانوں، ایران کے شریف عوام اور دنیا کے تمام تر مسلمانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی کی التجا کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اسلام اور مسلمین کی عزت و فتح اور دشمنوں کے شر کا خاتمہ، حضرت ولی عصر (علیہ السلام) کی عنایات کے سائے میں، جلد از جلد عملی طور پر حاصل ہو جائے۔
• ہرگز یہ گمان نہیں کرنا چاہئے کہ یہ جنگ اختتام پذیر ہوئی ہے بلکہ استکباری محاذ کے خلاف جنگ بدستور جاری ہے۔ چنانچہ کسی قسم کی مایوسی، سستی اور تعطل کی ترویج اور عوام، سرکاری ذمہ داران اور مسلح افواج کی حوصلہ شکنی، دشمن کے عزائم کا امتداد اور ملک اور امت مسلمہ کی مصلحتوں کے خلاف ہے۔
• اس عظیم جرم کے مرتکبین اور عاملین ـ جن کے ہاتھ اس شہید عزیز، کمانڈروں، عہدیداروں، نہتے عوام اور مظلوم بچوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، 'اللہ کی جانب کے کیفر' اور 'منصفانہ سزا' سے نہیں بچ پائیں گے"۔
• ذمہ داروں، مسلح افواج اور تمام فیصلہ سازوں کو اللہ پر توکل کرکے، دشمن کے سامنے جم کر رہنا چاہئے، کیونکہ تجربے سے ثابت ہے کہ جارح دشمن کے سامنے کسی بھی قسم کی پسپائی، اس کو جارحیت جاری رکھنے میں گستاخ تر کر دے گی اور اس کے حرص و لالچ میں اضافے کا سبب بنے گی۔
• ولایت فقیہ، اسلامی نظام میں وحدت کا محور، امت کے مفادات کی محافظ اور نظام کی کو مضبوط بنانے والا ستون ہے اور اس کی پابندی تمام لوگوں کا اجتماع فرض اور اسلام اور ملک کے تحفظ کا سرمایہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ