5 جولائی 2026 - 17:00
شیخ ہمام حمودی: شہید آیت اللہ خامنہ ای نے مشکل ترین حالات میں عراق کا ساتھ دیا

عراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ ہمام حمودی نے کہا ہے کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی عراق میں تشییع، عراقی عوام کی وفاداری اور قدردانی کا عملی مظہر ہوگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کی سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ ہمام حمودی نے کہا ہے کہ عراقی قوم ان شخصیات کو کبھی فراموش نہیں کرتی جنہوں نے مشکل وقت میں عراق کا ساتھ دیا۔ انہوں نے شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو موجودہ دور میں ظلم، استبداد اور طاغوت کے خلاف جدوجہد کی علامت قرار دیا۔

شیخ ہمام حمودی نے ’’نشستِ گفت و گو‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اپنے محسنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے، اور دنیا شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تشییع کے موقع پر عراقی قوم کی وفاداری، غیرت اور قدردانی کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید امام، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، مکتبِ امام حسینؑ کی روشنی میں ظلم، آمریت اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد، جبکہ آزادی، عزت اور انصاف کے لیے استقامت کی نمایاں علامت تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شخصیت زہد، شجاعت، صبر، علم اور دشمن کی سیاسی حکمت عملی کی گہری سمجھ کا حسین امتزاج تھی۔ انہی خصوصیات کی بدولت انہوں نے قومی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایک مضبوط اور باوقار ریاست کی بنیاد رکھی۔

شیخ ہمام حمودی نے کہا کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے پاکیزہ خون کی برکت سے اسلامی انقلابِ ایران نئی قوت اور تازہ عزم کے ساتھ آگے بڑھا ہے، جبکہ عوام کی غیر معمولی شرکت نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای عراق اور عراقی عوام سے خصوصی محبت رکھتے تھے، انہوں نے عراق کی اسلامی تحریک کی ہمیشہ حمایت کی اور عراق کے لیے عملی قربانیاں بھی دیں۔ داعش کے خلاف جنگ کے دوران انہوں نے حشد الشعبی کی مدد کے لیے ایران کے اسلحہ کے گودام کھولنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ عراقی قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے استقبال اور تشییع میں عراقی عوام کی وفاداری، جوانمردی اور قدردانی پوری شان کے ساتھ نمایاں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای ہمیشہ قم اور نجف کے دینی مراکز کے قریب رہے اور دونوں علمی مراکز کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی کوششیں کرتے رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha