اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق میں رہبرِ شہیدِ انقلاب آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای کے جسدِ خاکی کی تشییع جنازے کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق مختلف مقدس شہروں میں مرحلہ وار جنازے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
ذرائع نے مڈل ایسٹ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق میں تشییع جنازے کا آغاز منگل کی شام بغداد سے ہوگا، جس کے بعد جسدِ خاکی کو کاظمین منتقل کیا جائے گا جہاں تشییع کی تقریب منعقد ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح رہبرِ شہید کے جسدِ خاکی کی تشییع کربلائے معلیٰ میں حضرت امام حسینؑ کے عزاداروں کی موجودگی میں کی جائے گی۔
اس کے بعد جسدِ خاکی کو نجف اشرف منتقل کیا جائے گا، جہاں تشییع جنازے کی تقریب کے بعد اسے واپس ایران روانہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ