تششیع جنازہ رہبر شہید
-
ڈاکٹر تسخیری: رہبرِ شہید کی تشییع عالمِ اسلام میں نئی بیداری کا نقطۂ آغاز بن سکتی ہے
جامعہ ادیان و مذااہب کے بین الاقوامی امور کے معاون ڈاکٹر محمد مہدی تسخیری نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید کی تشییع کو محض ایک سوگواری کی تقریب نہیں سمجھنا چاہیے، بلکہ یہ عالمِ اسلام میں اتحاد، مزاحمت اور عدل پر مبنی نئی بیداری کی علامت بن سکتی ہے۔
-
عراق میں رہبرِ شہید کی شاندار تشییع سے امریکہ اور اسرائیل خوفزدہ ہیں، یہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا مظہر ہوگی: فراس الیاسر
عراقی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سیاسی کونسل کے رکن فراس الیاسر نے کہا ہے کہ عراق میں رہبرِ شہید کی تشییع نہ صرف ایک عظیم مذہبی اور عوامی اجتماع ہوگا بلکہ یہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مزاحمتی قوت کے مظہر کے طور پر سامنے آئے گا۔
-
بین الاقوامی مبلغین کی امتِ مسلمہ سے رہبرِ شہید کی تشییع جنازے میں بھرپور شرکت کی اپیل
بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہِ محرم خون کی تلوار پر فتح، قربانی، آزادی اور عزت کا پیغام دیتا ہے۔ حضرت امام حسینؑ نے اپنے ابدی قیام کے ذریعے انسانیت کو یہ درس دیا کہ اسلام کی منطق میں خون ہمیشہ تلوار پر غالب آتا ہے اور آزادی وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہر دور کے طاغوت کے مقابلے میں ضروری ہے۔
-
عراق میں رہبرِ شہیدِ انقلاب کی تشییع جنازے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
ذرائع کے مطابق رہبرِ شہیدِ انقلاب کے جسدِ خاکی کی عراق میں تشییع کا آغاز منگل کی شام بغداد سے ہوگا، جس کے بعد کاظمین، کربلا اور نجف اشرف میں بھی جنازے کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔