بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر 22 جون 2026 کی صبح سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک میں 4 فریقی مذاکرات کے اختتام کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس نیٹ ورک پر لکھا:
- پاکستان اور قطر کی انتھک ثالثی نے لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لئے بڑی پیش رفت کے اسباب فراہم کئے۔
- تیل اور پٹرو کیمیکل برآمدات پر پابندی معطل کر دی گئی،
بحری ناکہ بندی باضابطہ طور پر ختم کر دی گئی،
- بعض منجمد اثاثے آزاد کر دیئے گئے اور
- ایران کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کا بڑا منصوبہ نافذ العمل ہو گیا۔
اس سے قبل، قطر کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جھیل لوسرن اجلاس میں مذاکرات کا پہلا دور قطر اور پاکستان کی ثالثی میں "مثبت فضا" میں اختتام پذیر ہؤا اور مذاکرات میں اچھی خاصی پیشرفت بھی ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ