21 جون 2026 - 16:11
نیتن یاہو نے امریکہ کو ایران کے زوال کا وعدہ بیچا تھا، یائیر لاپید

صہیونی ریاست کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم، یائیر لاپید نے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو نے امریکیوں کو جنگ میں دھکیلنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کایا پلٹ کا وعدہ دیا تھا۔ / نیتن یاہو نے امریکیوں کو ایک ایسا منظرنامہ بیچ ڈالا جس میں (ایران کی) حکومت گر جائے گی۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انھوں نے اس حکومت کی پارلیمنٹ میں ایک تقریر کے دوران کہا: "بیشتر اسرائیلیوں کی طرح، میں نے ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کی لیکن  نیتن یاہو کی اس کے انتظام میں کمزوریوں کا جواز پیش کرنا ناممکن ہے۔"

صہیونی ریاست کے سابق وزیراعظم نے ایران کے ساتھ اس ریاست کے موجودہ وزیراعظم کی جنگ اور امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا:

•  نیتن یاہو نے ہمیں ایک تاریخی فتح کا وعدہ دیا؛ لیکن نتیجہ یہ ہؤا کہ ہم امریکیوں کے ساتھ بحران کا شکار ہو گئے؛ اور

• آبنائے ہرمز ایران کے لئے کھل گیا، پیسہ سپاہ پاسداران کی طرف بہنے لگا، بیلسٹک میزائلوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیا گیا، 'حزب اللہ ابھی بھی مساوات اور علاقائی حساب کتاب کا حصہ ہے۔'

• میں اسرائیل کی جنگ کا حامی ہوں؛ لیکن

•  نیتن یاہو اپنی سفارت کاری کے آسان ترین فریضے میں بھی ناکام رہے اور یہ ثابت نہ کر سکے کہ (اسرائیل بطور) ایک جمہوریت، ایک تشدد پسند، بنیاد پرست اور یہود دشمن اسلامی آمریت کے خلاف اپنا دفاع کر رہی ہے، جو پورے مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد تنظیموں کو مسلح کرتی ہے!"

نیتن یاہو نے امریکہ کو ایران کے زوال کا وعدہ بیچا تھا، یائیر لاپید

• میں تصدیق کرتا ہوں کہ موجودہ وزیراعظم نے امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے میں براہِ راست کردار ادا کیا ہے۔

• میں وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ "تم اس جنگ کو دنیا کے لئے بیان کرنے میں کیونکر کیسے ناکام رہے ہو؟

•  نیتن یاہو نے امریکیوں کو ایک ایسا منظرنامہ بیچ ڈالا جس میں ایران کی حکومت گر جائے گی!

•  نیتن یاہو نے ایرانیوں کو خطرات سے دوچار نہیں کیا: نہ توانائی کی منڈیوں پر اثر ڈالا، نہ (آبنائے) ہرمز کا مسئلہ حل کیا اور نہ لبنان کا مسئلہ؛ اور سب سے اہم بات،

• یہ حقیقت بہت اہم ہے کہ وہ واقعی جانتا ہی نہیں تھا کہ (ایران) حکومت کو گرایا کیسے جائے گا؛

• جب ایران کی حکومت گرانے کا منظرنامہ ناکام ہؤا، تو اس نے جنگ کے دوران ہی امریکیوں کا اعتماد کھو دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha